افغانستان سے 6 مغوی پاکستانی ملازم بازیاب

September 18, 2015 4:53 pm0 commentsViews: 22

کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ سے اغواء ہونے والے بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے6 ملازمین کو افغان صوبے پکتیکا کے علاقے شران سے بازیاب کرانے کے بعد مقامی قبائلی سردار اعظم خان کی رہائش گاہ پر پہنچا دیا گیا ۔ مغوی ملازمین کے اہل خانہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے عزیزوں کی محفوظ بازیابی میں پکتیکا کے عمائدین نے اہم کردار ادا کیا۔

Tags: