مکہ کرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی 2 عازمین حج بری طرح جھلس گئے

September 18, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 34

مکہ مکرمہ ( اے ایف پی ) حجاج کرام کے ہوٹل میں آتشزدگی سے 2 عازمین حج بری طرح جھلس گئے جبکہ سول ڈیفنس ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے عمارت میں پھنسے ہوئے تقریباً ایک ہزار کے قریب ایشیائی حجاج کو با حفاظت نکال لیا۔ ریسکیو کارکنوں کے مطابق آگ ہوٹل کی8 ویں منزل پر لگی تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات اور زخمی حجاج کرام کے ملک کا کچھ معلوم نہ ہو سکا۔

Tags: