پی آئی اے کی جدہ اور مسقط سے آنے والی پرواز سامان چھوڑ کر مسافر لے گئی

September 18, 2015 4:56 pm0 commentsViews: 20

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی جدہ اور مسقط سے آنے والی پرواز تمام مسافروں کو تو لے آئی تاہم ان کا سامان چھوڑ کر آگئی۔ مسافروں نے جب ایئر پورٹ پر پہنچ کر اپنے سامان کے حوالے سے حکام سے پوچھا تو انہیں پتا چلا کہ ان کا سامان تو جدہ اور مسقط میں ہی رہ گیا ہے۔ پی آئی اے حکام کی لا پرواہی پر مسافروں نے ایئر پورٹ کے لائونج پر احتجاج کیا۔

Tags: