کراچی اور حیدرآباد میں جرائم ریٹ زیرو پر آگیا، آئی جی سندھ پولیس

September 18, 2015 4:57 pm0 commentsViews: 20

سندھ میں امن وامان پر قابو پالیا، بلدیاتی الیکشن کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا، غلام حیدر جمالی
کوٹری( مانیٹرنگ ڈیسک) انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے کراچی اور حیدر آباد میں جرائم زیرو ہوگیا ہے۔ کراچی آپریشن کسی مخصوص جماعت کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، شہید اہلکاروں کے ورثاء کو دی جانے والی 20 لاکھ کی رقم کو ایک کروڑ روپے کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ بولا خان کے قریب سپر ہائی وے چوکی نمبر گیارہ کے مقام پر پولیس ہیلپ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Tags: