ن لیگ اور پی پی کا مک مکا ختم ہونا ملک کیلئے خوش آئند ہے عمران خان

September 18, 2015 5:00 pm0 commentsViews: 16

آصف زرداری کرپشن کیسز سے ڈر کر دبئی میں بیٹھے ہوئے ہیں‘ وزیر اعظم کی جانب سے کسان پیکیج کا اعلان دھاندلی ہے
وفاق اور صوبے احتساب کرنا خیبرپختونخوا کی حکومت سے سیکھیں جہاں احتساب کمیشن مکمل بااختیار ہے‘ نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو
نوشہرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کرپشن کیسز سے ڈر کر دبئی بیٹھے ہیں۔ وزیر اعظم کی جانب سے کسان پیکج کا اعلان دھاندلی ہے۔ مسلم لیگ ( ن) اور پی پی کا مک مکا ختم ہونا ملک کیلئے خوش آئند بات ہے، نوشہرہ میں پرویز خٹک سے کزن کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انگریزوں کے زمانے کا نظام ختم کرکے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کیا جائے۔ تاہم اس سے قبل فاٹا کے عوام کی رائے لینی چاہئے۔ وزیر اعظم کسانوں کے ساتھ مخلص تھے تو بجٹ میں پیکج کا اعلان کرتے۔ بجٹ کے بعد کسان پیکج کا اعلان در اصل ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کرپشن کرنے والوں کا احتساب چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ احتساب کرنا رینجرز کا کام نہیں ہے بلکہ یہ کام سویلین حکومت کا ہے۔ وفاق اور صوبے احتساب کرنا خیبر پختونخوا کی حکومت سے سیکھیں، جہاں احتساب کمیشن مکمل با اختیا اور بغیر کسی دبائو کے کام کرتا ہے۔ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ( ن) کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احتساب کیلئے نیب بنایا گیا، لیکن اس کا سربراہ اسے بنایا گیا جس نے خود پیسے لئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کے پی کے میں کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑیں گے۔

Tags: