گارڈن کرائم سیل پر چھاپہ2 کلو ہیروئن 66 کلو حشیش پکڑی گئی

September 18, 2015 4:59 pm0 commentsViews: 26

چھاپہ ایم اے جناح روڈ میں مشکوک گاری سے گرفتار ملزم کی نشان دہی پر مارا‘ گاڑی سے 100 کلو حشیش بھی برآمد
گرفتار ملزم کا نام خفیہ راز میں رکھا جارہا ہے‘ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے‘ ترجمان
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اے این ایف نے پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں واقع اے وی سی سی ( اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ) کے دفتر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرلی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ اے این ایف سندھ نے خفیہ اطلاع پر ایم اے جناح روڈ سعید منزل کے قریب ایک مشکوک کلٹس گاڑی کو روک کر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 100 کلو حشیش بر آمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں اے این ایف اہلکاروں نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن سائوتھ میں واقع اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے دفتر پر چھاپہ مار کر2 کلو ہیروئن اور66 کلو حشیش بر آمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے نتیجہ میں مجموعی طو ر پر 166 کلو 500 گرام حشیش اور2 کلو اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن بر آمد کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Tags: