نکاح پر نکاح کیس:اداکارہ میرا کی ضمانت منظور

September 18, 2015 5:01 pm0 commentsViews: 27

عدالت نے میرا کے شوہر کے دعویدار شخص کیپٹن نوید کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا
میرا ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سوالات کے جوابات سے کتراتی رہیں
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ میرا کی پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی، ضمانت منظور ہونے کے بعد میرا نے ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں میڈیا سے گفتگو کی کوشش کی کہ وہ اپنے کیس کے بارے میں جواب دینے سے کتراتی رہیں۔ ایک اخبار نویس نے ان سے سوال کیا کہ نکاح پر نکاح کرنے کے بعد بھی اب شادی کرنے کی خواہش رکھتی ہیں تو انہوں نے اس کا جواب انگریزی میں دیا جو کہ کسی کی سمجھ میں نہ آسکا۔ جبکہ کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ واجد منہاس نے اداکارہ کے خاوند ہونے کے دعویدار کیپٹن نوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ روز اداکارہ میرا جب عدالت میں پیش ہوئی تو اس کے وکیل بلخ شیر کھوسہ ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ میرا کی ضمانت منظور کی جائے۔ وہ شوبز کے سلسلے میں ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے اپنے خلاف کیس میں عدالت میں پیش نہ ہو سکیں جبکہ ان کی عدم پیروی کی وجہ سے عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

Tags: