الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی متحدہ نے لاہور ہائیکورٹ میں نظرثانی کیلئے درخواست جمع کرادی

September 18, 2015 5:01 pm0 commentsViews: 25

تقاریر اور تصاویرپرپابندی عائدکرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں موقف
متحدہ کی درخواست کی پیروی عاصمہ جہانگیر اور خالد رانجھا کررہے ہیں،سماعت آج کی جائے گی
لاہور( آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ نے پارٹی قائد الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر کی نشرو اشاعت پر پابندی کے خلاف ہائی کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی۔ جمعرات کے روز ایم کیو ایم کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر کی نشر و اشاعت کے بارے میں ہائی کورٹ میں فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی عائد کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ بنیادی حقوق سلب کرے، ایم کیو ایم کی درخواست کی پیروی عاصمہ جہانگیر اور خالد رانجھا ایڈووکیٹ کر رہے ہیں، درخواست کی سماعت آج ( جمعہ ) کی جائے گی۔

Tags: