بیکری مالک نے کمسن ملازم کو تشدد کے بعد آگ لگا دی

September 18, 2015 5:02 pm0 commentsViews: 23

14سالہ بچے کو موقع پر موجود لوگوں نے اسپتال پہنچایا، حالت تشویشناک
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے بیکری سیل کردی، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے
کراچی( کرائم رپورٹر) ٹیپو سلطان تھانے کی حدود بلاک ٹو کراچی میں ایڈمن سوسائٹی میں واقعہ مکان نمبر ایف اے21/1 میں واقع مدینہ بیکری میں ملازمت کرنے والے 14 سالہ بچے ندیم کو بیکری کے مالک نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے آگ لگا دی۔ اور موقع سے فرار ہوگیا۔ موقع پر موجود افراد نے بچے کے جسم لگی آگ کو بجھا کر اسے اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی کراچی اور ڈی آئی جی کو واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دی۔ پولیس نے کمسن بیکری ملازم ندیم کو تشدد کے بعد زندہ جلا نے والے بیکری کے مالک نوید پر مقدمہ درج کرکے مقدمہ الزام نمبر015/232 درج کیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس بیکری کے مزید دو مالکان فرید اور عبید کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

Tags: