تاخیر سے پہنچنے پر ایان علی کی فلائٹ مس ہوگئی ماڈل نے عملے سے جھگڑا شروع کردیا

September 18, 2015 5:03 pm0 commentsViews: 28

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملزمہ اور ماڈل ایان علی15منٹ تاخیر سے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں تو طیارہ کراچی کیلئے پرواز کر چکا تھا جس پر ایان علی پی آئی اے کے عملے سے الجھ پڑیں، کچھ دیر عملے کے ساتھ گرما گرمی کے بعد اپنے 6 محافظوں کے جھرمٹ میں واپس روانہ ہوگئیں۔ ایان علی نے پی کے313 سے کراچی روانہ ہونا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایان علی7 بج کر 50منٹ پر ایئر پورٹ پہنچیں، وہ فلائٹ روانگی سے صرف10 منٹ پہلے آئیں، قوانین کے مطابق آدھا گھنٹے پہلے تک بورڈنگ کارڈز سمیت سارا عملہ مکمل ہوجاتا ہے۔

Tags: