شکاپور میں بلاول کے نام پر نوسرباز خواتین کو لوٹنے لگے

September 18, 2015 5:05 pm0 commentsViews: 53

حکومت کی طرف سے فارم جاری کرنے کا جھانسہ دے کر فی فارم 200 سے 500 روپے وصول کیے جارہے ہیں
فوٹوگرافر کی دکانوں، اسٹامپ وینڈرز کیخلاف کریک ڈائون، متعدد ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
شکار پور ( یو پی پی) شکار پور میں بلاول زرداری کے نام پر نو سر بازوں کی ملی بھگت سے ہزاروں خواتین سے لوٹ مار، تفصیلات کے مطابق شکار پور اور گرد و نواح میں ایجنٹوں اور نو سر بازوں کا اسٹامپ وینڈرز کے ساتھ ملی بھگت کرکے خواتین کو بلاول زرداری کے نام پر حکومت کی طرف سے فارم جاری کرنے کا جھانسہ دے کر مختلف چوک و چوراہوں پر لوٹ مار سیل قائم کرکے فی فارم 200سے 500 روپے بٹورنے لگے تھے۔ اسٹیشنریز کی جانب سے خواتین کے فوٹو اور شناختی کارڈ کی کاپی پر فوٹو لگا کر 200سے 300 روپے جبکہ اسٹامپ وینڈرز کی طرف سے فی اسٹامپ پیپر شناختی کارڈ کی کاپی اور تصویر پر دستخط اور مہر لگانے کیلئے 200 سے 300 روپے وصول کر رہے تھے جبکہ ایجنٹ مافیا نے تمام جعلی دستاویزات کو خواتین سے لے کر بلاول کے نام پر مبینہ فارم پر 7 ہزار روپے نقدی اور ماہانہ راشن دلوانے کیلئے 1000 سے 1500 روپے تک کی لوٹ مار کر رہے تھے۔ ایسی عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر شکار پور عابد سلیم قریشی نے سختی سے نوٹس لے کر شکار پور پولیس کو ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ شہر میں اچانک اسٹیشنریز، فوٹو گرافر دکانوں، اسٹامپ وینڈرز کے خلاف کریک ڈائون کرکے متعدد ملوث ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

Tags: