تاجر رہنما سلیم میمن کے بھائی کا انتقال صدر رضوان و دیگر کا اظہار تعزیت

September 18, 2015 5:05 pm0 commentsViews: 24

کراچی( پ ر) کراچی الیکٹرونکس اینڈ اسمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور رینبو سینٹر کے صدر سلیم میمن کے بڑے بھائی محمد اقبال میمن کے انتقال پر کراچی بھر کی تاجر تنظیموں کے رہنمائوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔ جبکہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے بھی اس سانحے پر سلیم میمن سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔