حج کے نام پر فراڈ کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائی کی جائے، راشد علی

September 18, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 27

پریمیئر حج سروسز کے مالکان48 سے زائد افراد کے 2کروڑ لے کر فرار ہوگئے اور دفتر بند پڑا ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پریمیئر حج سروسز کے خلاف حج و عمرے کے نام پر فراڈ کرنے پر سخت کارروائی کی جائے ہر سال سینکڑوں سادہ لوح حج و عمرے کے خواہش مند افراد سے مختلف ادارے سہولیات فراہم کرنے کے نام پر جھانسہ دے کر لوٹ مار کرتے ہیں۔ یہ بات الرشید فائونڈیشن پاکستان کے بانی چیئر مین راشد علی خان نے وزارت مذہبی امور سعودی عرب اور پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پریمیئر حج سروسز کے نام سے نارتھ ناظم آباد میں چلنے والے ادارے کے مالکان نے 48 سے زائد حج کے خواہش مند افراد سے تقریباً دو کروڑ روپے کے فراڈ کے بعد دفتر بند کردیا اور فرار ہوگئے۔ ایسے فراڈ کرنے والے اداروں نہ صرف رجسٹریشن منسوخ کی جائے بلکہ ایسے اداروں کے مالکان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے۔