نجی اسکولوں کو فیسوں میں 10 فیصد اضافے کی اجازت دیدی گئی

September 18, 2015 5:07 pm0 commentsViews: 21

سندھ بھر میں جو اسکول اس سے زائد فیسیں وصول کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی‘ وزیرتعلیم سندھ
ہر اسکول کو 10 فیصد ضرورت مند بچوں کو داخلہ دینے کا پابند بھی بنایا گیا ہے ‘نثار کھوڑو کی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر تعلیم و اطلاعات نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ نجی اسکولوں کو فیسوں میں6 فیصد اضافے کی اجازت دے دی ہے۔ اور جو اسکول اس سے زائد فیس وصول کرنے کے مرتکب ہوں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ہر اسکول کی کیٹیگری کے لحاظ سے فیس لکھ کر دیں گے جبکہ ہر اسکول کو10 فیصد ضرورت مند بچوں کو داخلہ دینے کا بھی پابند کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں نجی اسکولوںکے نمائندوں کے ساتھ فیسوں کے معاملے پر منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ نثار احمد کھوڑو نے بتایا کہ اسکولوں کی فیسوں کے معاملے پر ایک جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی بنا رہے ہیں۔ جن میں اراکین نجی اسکولوں کے نمائندے اور محکمہ تعلیم کے افسران شامل ہوں گے۔ جبکہ ڈائریکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن میں شکایتی سیل بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

Tags: