پاکستان ٹیلی ویژن حج کی خصوصی نشریات پیش کریگا

September 18, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 23

کراچی( پ ر) پی ٹی وی ، کراچی مرکز سے مورخہ 23 ستمبر بروز بدھ، دوپہر 12 بج کر 30 منٹ سے شام4 بجے تک حج کی خصوصی نشریات بعنوان ’’لبیک الھم لبیک‘‘ لائیو نشر کیا جائے گا۔ اس خصوصی نشریات میں شرکت کرنے والے مہمانوں میں مولانا احترام الحق تھانوی، پروفیسر ڈاکٹر حافظ احسان الحق اور پروفیسر صلاح الدین ثانی شامل ہیں۔ جبکہ میزبانی کے فرائض ڈاکٹر شکیل فاروقی انجام دینگے، دورانیہ 210 منٹ ہے اور پیشکش شجاعت اللہ کی ہے۔