کل سندھ مقابلہ تقاریر و قومی نغمات میں شیر شاہ سائٹ کیمپس کی شاندار کامیابی

September 18, 2015 5:07 pm0 commentsViews: 29

کراچی( پ ر) پنجاب گروپ آف کالجز کے تحت ملک بھر میں قائم الائیڈ اسکولز، سندھ چیپٹر کے زیر اہتمام کل سندھ مقابلہ تقاریر و قومی نغمات کا اہتمام محمد علی جناح یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں کراچی سمیت صوبہ سندھ کے تمام کیمپز سے ایک ایک طالب علم نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ مقابلہ تقاریر شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے انڈر12 میں عائشہ کنول، انڈر16 میں ایرج سحر نے شیر شاہ سائٹ کیمپس کی نمائندگی کرتے ہوئے اول پوزیشنز حاصل کیں جبکہ اسی کیمپس کی اقصیٰ زیب نے مقابلہ قومی نغمات میں دوم پوزیشن حاصل کی۔ شہر کراچی کے علمی و سماجی حلقوں کی اہم شخصیات نے الائیڈ اسکول شیر شاہ سائٹ کیمپس کی شاندار کامیابی پر اسکول کے چیف ایگزیکٹو رانا اشفاق رسول خاں کو مبارک باد پیش کی ہے۔