ڈیفنس قبرستان سے راکٹ لانچر‘ آوان بم اور اسلحہ برآمد

September 18, 2015 5:08 pm0 commentsViews: 244

رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کی ایک کلاشنکوف اور 800 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں
کراچی( کرائم رپورٹر) رات گئے ڈیفنس قبرستان میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس و رینجرز کی کارروائی راکٹ لانچر، آوان بم، اور اسلحہ گولیاں بر آمد، تفصیلات کے مطابق رات گئے ڈیفنس کے علاقے میں واقع قبرستان میں پولیس اور رینجرز کی گرفتاری ملزم محمد چاچڑ کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک راکٹ لانچر 4 آوان گولے، ایک کلاشنکوف اور800 گولیاں بر آمد کر لی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم محمد خان چاچڑ کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی ہے اور ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جو کہ مختلف جرائم کی کارروائی میں ملوث ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسلحہ پہلے بھی وارداتوں میں استعمال ہوا ہے۔ اس اسلحے کو پولیس نے فارنسک لیب بھیج دیا ہے۔

Tags: