ڈاکٹر عمران فاروق کی پانچویں برسی قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکے

September 18, 2015 5:09 pm0 commentsViews: 24

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی پانچویں برسی لندن میں بھی عقیدت و احترام سے منائی گئی ، قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔ برسی کے سلسلے میں ایم کیو ایم انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع ہوا۔ ذمہ داران، کارکنوں کے علاوہ ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی اہلیہ شمائلہ عمران اور بچوں عالی شان عمران اور وجدان عمران نے خصوصی طورپر شرکت کی۔

Tags: