شرپسندوں کو دیکھتے ہی گرفتار کیا جائے‘و زیر داخلہ

September 18, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 18

کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جبکہ پولیس شرپسندوں کو دیکھتے ہی گرفتار کرے‘ جمعرات کو پولیس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گرفتار کیا جائے اور ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Tags: