آج صبح مناسک حج کا آغاز‘ لاکھوں عازمین منیٰ پہنچنا شروع

September 22, 2015 1:02 pm0 commentsViews: 334

عازمین حج آج ظہر‘ عصر‘ مغرب اور عشاء کی نماز یں منیٰ میں ادا کریں گے اور رات منیٰ میں ہی بسر کریں گے‘ منیٰ میں خیموں کا شہر آباد
کل صبح نماز فجر کے بعد عازمین حج وقوف عرفات کیلئے روانہ ہونگے سیکورٹی کیلئے لاکھوں اہلکار تعینات‘ طبی سہولیات کے انتظامات
مکہ مکرمہ( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح سعودی عرب میں لاکھوں عازمین حج نے مناسک حج شروع کر دیا۔ دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے۔ جہاں وہ آج ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز ادا کر یں گے اور رات منیٰ میں ہی بسر کریں گے۔ کل صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد وقوف کیلئے عرفات روانہ ہوں جائیں گے۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین بلا تفریق رنگ و نسل ایک ہی لباس ( دو سفید چادروں) حرام میں ملبوس ہیں اور لبیک اللھم لبیک کی صدائیں لگاتے رواں دواں ہیں اوراپنے اللہ کے حضور دعائیں، استغفار میں مصروف ہیں۔ عازمین حج کے چہرے خوشی سے دمک رہے ہیں۔ وہ اپنی زندگی میں اہم فریضہ ’’حج‘‘ ادا کرنے آئے ہیں۔ میدان منیٰ ک میں ایک پورا خیموں کا شہر بسا ہوا ہے۔ جس میں ہر طرف احرام لپٹے حجاج نظر آرہے ہیں، ہر طرف سفیدی چمک رہی ہے۔ شہر منیٰ میں سعودی حکومت کی طرف سے بڑے عمدہ انتظامات کئے گئے ہیں جہاں ہر چیز کی فراوانی ہے جبکہ سیکورٹی اور سیفٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Tags: