واٹربورڈ کے دفتر سے ’’را‘‘ کا مبینہ ایجنٹ گرفتار

September 22, 2015 1:03 pm0 commentsViews: 26

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم ندیم عرف انکل نے بھارت سے دہشت گردی کی ٹریننگ حاصل کرنے کا اعتراف کرلیا
ملزم واٹربورڈ گھوسٹ ملازم اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے، ایس ایس پی ملیر رائو انوار
کراچی (کرائم رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے واٹر بورڈ کے دفتر میں کارروائی کرکے ’’را‘‘ کے ایک مبینہ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ دہشت گردی کی ٹریننگ دیتا ہے۔ اس سلسلے میں سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی نوید خواجہ نے بتایا کہ پیر کو سی ٹی ڈی کی ٹیم نے واٹر بورڈ کے دفتر میں کارروائی کرکے ندیم عرف انکل عرف کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم واٹر بورڈ کا گھوسٹ ملازم ہے اور را کے لوکل آپریٹیو کے طور پر یہاں کام کررہا تھا گرفتار شخص نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے بھارت سے ٹریننگ حاصل کی ہے جبکہ وہ آج کل دہشت گردی کی تربیت دیتا بھی ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags: