ایم کیو ایم کو زبردستی ملک دشمن بناکر پیش کیا جاتا ہے، فاروق ستار

September 22, 2015 1:03 pm0 commentsViews: 34

جون 92 کے آپریشن کے بعد ہزاروں کارکن ملک سے باہر گئے، بعض بھارت بھی پہنچ گئے
ایم کیو ایم کی پالیسی تھی کہ بھارت جانے والے کارکنوں سے رابطہ نہیں رکھاجائے گا
محمد انور اگر کسی وجہ سے پاکستان نہیں آئے تو یہ ان کا معاملہ ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان سے ایم کیو ایم کی وابستگی غیر مشروط ہے۔ لیکن ایم کیو ایم کو زبردستی ملک دشمن بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکن 92 کے آپریشن کے بعد ملک سے باہر گئے، ہو سکتا ہے کہ کارکن بھارت بھی گئے ہوں۔ کارکن کے ویزے میعاد سے زیادہ ٹھہرنے کا فائدہ بھارت نے اٹھانے کی کوشش کی، ایم کیو ایم کی پالیسی تھی کہ بھارت جانے والے کارکنوں سے رابطہ نہیں رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد انور اگر کسی وجہ سے پاکستان نہیں آتے تو یہ ان کا معاملہ ہے۔

Tags: