شرجیل میمن کے خالی بنگلے پر مسلح افراد کا حملہ

September 22, 2015 1:04 pm0 commentsViews: 27

فرنیچر‘ کھڑکیاں اور چھت کی فارسلینگ توڑ کر نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے
سابق صوبائی وزیر کے ننگر پارکے بنگلے میں صرف چوکیدار موجود تھا‘ پولیس کو ملزمان کی تلاش
مٹھی( مانیٹرنگ ڈیسک) ننگر پار میں نا معلوم افراد صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خالی بنگلے کی چھت اور دروازے توڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس ملوث افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھر پار کر کے علاقے ننگر پار کر میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بنگلے پر گزشتہ رات نا معلوم افراد نے حملہ کرکے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئیے اور گھر میں موجود فرنیچر اور چھت کی فارسیلنگ بھی توڑ ڈالی اور فرار ہوگئے۔ بنگلے پر صرف چوکیدار موجود تھا۔ حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور وہاں اہلکار مقرر کر دئیے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ننگر پار کر دودو آریسر نے بتایا کہ حملہ رات کے اندھیرے میں کیا گیا۔ اطلاع پر جب پولیس پہنچی تو سامان بکھرا ہوا اور شیشے ٹوٹے ہوئے پڑے تھے۔ تفتیش کے بعد ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Tags: