اوپر سے لیکر نیچے تک سب کا احتساب کیا جائے‘ عمران خان

September 22, 2015 1:28 pm0 commentsViews: 20

توانائی کے شعبے میں 980 ارب روپے کے گھپلے کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے
ن لیگ اور پی پی مک مکا کے باعث کرپشن کی یہ داستان 2 سال تک چھپی رہی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مالی سال2012-13 میں توانائی کے شعبے میں980 ارب کے گھپلوں کی نشاندہی پر انتہائی تشویش کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کرے اور اوپر سے لے کر نیچے تک سب کا احتساب یقینی بنائے‘ کرپشن کی کہانیاں منظر عام پر لانے سے صورتحال میں کوئی خاطر خواہ بہتری کی توقع نہیں‘ وقت آگیا ہے کہ قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو نہ صرف بے نقاب کیا جائے بلکہ ان کو کڑی سے کڑی سزائیں بھی دی جائیں‘ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی جانب سے و اپڈا کے اکائونٹس کی جانچ کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کے ماتحت کام کرنیوالی بیشتر کمپنیاں بد عنوانیوں اور مالی بے ضابطگیوں کا بری طرح شکار ہیں‘ قومی خزانے پر پڑنے والا یہ بڑا ڈاکہ قوم کی نظروں سے محض اس لئے اوجھل رہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اس حوالے سے آپس میں مکا مکا کئے ہوئے تھیں۔

Tags: