اورنگی بجلی نگر میں دھاگہ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی

September 22, 2015 1:22 pm0 commentsViews: 33

کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے بجلی نگر میں دھاگہ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی‘ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح مومن آباد کے علاقے سیکٹر 4 بجلی نگر میں واقع دھاگہ بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی‘ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور تقریبا30 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا‘ فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے کے عمل میں 3 گاڑیوں نے حصہ لیا اور تقریباً30 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے‘ ایس ایچ او مومن آباد صابر خٹک کا کہنا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی اور آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری میں رکھا دھاگہ جل کر خاکستر ہوگیا‘ پولیس کا کہنا ہے کہ نقصان کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہے‘ نقصان کا تعین کررہے ہیں۔

Tags: