سیکورٹی خدشات، انسداد دہشت گردی کی عدالتیں سندھ سیکریٹریٹ منتقل

September 22, 2015 1:29 pm0 commentsViews: 25

پہلے مرحلے میں احتساب عدالت اور احتساب عدالت نمبر4 منتقل کر دی گئیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی خدشات کے باعث انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی منتقلی کا کام شروع کردیا گیا ہے‘ پہلے مرحلے میں نیب عدالتیں سندھ سیکریٹریٹ بیرکس انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں منتقل ہونا شروع ہوگئی ہیں‘ سیکورٹی خدشات کے باعث انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو کلفٹن میں واقع نیب عدالتوں کی جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس پر عملدرآمد کے سلسلے کے پہلے مرحلے میں احتساب عدالت نمبر ایک اور احتساب عدالت نمبر 4 انسداد دہشت گردی کی عدالت جو کہ سندھ سیکریٹریٹ میں واقع ہے پر منتقل کردی گئی ہیں جس کے بعد دوسرے مرحلے میں انسداد دہشت گردی کی عدالتیں کلفٹن منتقل کردی جائیںگی۔

Tags: