جیکب آباد، پولیس کا چھاپہ، وڈیرے کی جیل سے23 افراد بازیاب

September 22, 2015 1:27 pm0 commentsViews: 22

وڈیرے کے مسلح ساتھی فرار، کارروائی عدالتی حکم پر ہوئی، بازیاب افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا
جیکب آباد( یو پی پی) عدالتی حکم پر مولا داد تھانے کی پولیس کا وڈیرے کی جیل پر چھاپہ‘ جبری مشقت کیلئے قید تین ہاری خاندانوں کے 23 افراد بازیاب‘ آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ گزشتہ روز مولا مدد پولیس جونگل پل کے قریب ایک نواحی علاقے میں چھاپہ مار کر ایک ہی گھر میں جبری مشقت کیلئے قید تین خاندانوں کے23 سے زائد افراد صدام حسین‘ اللہ ڈتو‘ نادر علی‘ فیض محمد‘ مسماۃ گل بانو‘ خان زادی اور دیگر کو بازیاب کرالیا‘ اس سلسلے میں ایس ایچ او مولا داد انور علی بروہی نے بتایا کہ ہائی کورٹ لاڑکانہ بنچ میں علی محمد جکھرانی نے پٹیشن دائر کرتے ہوئے نور حسن مارفانی‘ صالح جکھرانی اور صدر جکھرانی پر الزام عائد کیا ہے کہ جبری مشقت کرانے کیلئے مذکورہ ملزمان نے معصوم بچوں‘ خواتین اور مردوں کو قید کررکھا ہے‘ ایس ایچ او کے مطابق جس مقام پر تمام افراد کو قید میں رکھا گیا تھا وہاں خارجی و داخلی راستوں پر بااثر وڈیرے کے مسلح افراد موجود تھے جو کہ پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

Tags: