کراچی میں9 ایس ایچ اوز کے تبادلے اور تقرریاں

September 22, 2015 1:33 pm0 commentsViews: 33

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)کراچی پولیس کے9ایس ایچ اوز کے تبادلے و تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایک حکمنامے کے تحت سب انسپکٹر بشیر احمد کو ایس ایچ او سعید آباد،سب انسپکٹر عبداللہ بھٹو کو ایس ایچ او گلشن معمار،انسپکٹر امتیاز حسین کو ایس ایچ او بلدیہ،انسپکٹر محمد ایاز بروہی کو ایس ایچ او پیر آباد،انسپکٹر عبدالخالق مروت کو ایس ایچ او گڈاپ سٹی،سب انسپکٹر رفیع اللہ کو ایس ایچ او سکھن،انسپکٹر سعید اختر کو ایس ایچ او رسالہ،انسپکٹر محمد سلیم مروت کو ایس ایچ او نیپئر اور انسپکٹر راؤ محمد احسان کو ایس ایچ او تھانہ سمن آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔

Tags: