پولیس نے صحافی کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری ظاہر کردی

September 22, 2015 1:35 pm0 commentsViews: 37

ملزم سرکاری ملازم ہے اور اس کا تعلق کالعدم سپاہ محمد سے ہے، صحافی سمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث ہے
آفتاب عالم کے بعد سرجانی میں بریانی کی دکان کے مالک دو سگے بھائیوں کو بھی قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا
کراچی (کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی نے سینئر صحافی آفتاب عالم سمیت5سے زائد افرد کے قتل میں ملوث کالعدم سپاہ محمد کے دہشتگرد کی گرفتار ظاہر کردی ،جو سرکاری ملازم بھی ہے ،پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے دیگر صحافیوں کو بھی ٹارگٹ کرنے کی لسٹ بنا رکھی تھی۔واضح رہے کہ جہان پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کی خبر چندروز قبل ہی شائع کردی تھی جبکہ یہ بھی شائع کیا تھا صحافی کو جس پستول سے قتل کیا ہے وہ چار افراد کے قتل میں پہلے بھی استعمال ہوچکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ عامر فاروقی نے پیر کوسی ٹی ڈی گارڈن میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی سیکٹیرین انٹیلیجنس گروپ نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم سپا ہ محمد(منظر امام گروپ)سے تعلق رکھنے والے ملزم سید ذیشان حیدر زیدی کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول برآمدکرلیا۔عامر فاروقی نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے گذشتہ دنوںقتل ہونے والے صحافی آفتاب عالم کے قتل سمیت ناظم آباد میں دکان پر فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں محمد عمران اور محمد وقار کو بھی قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ صحافی آفتاب عالم کو قتل کرنے کے بعد انہوں نے اسی روز سرجانی ٹاؤن میںایک بریانی کی دکان کے مالکان دو سگے بھائیوں کوبھی قتل کرنا تھا تاہم موقع پر پولیس پٹرولنگ کی وجہ سے نکا منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق سپاہ محمد کے لڑکوں نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی تین ٹیمیں بنا رکھی ہیں جو کراچی میںمذہبی مخالفین کو ٹارگٹ کرنے کے لئے کام کرتی ہیں۔ ان ٹیموں کا سرغنہ سلمان ہے جبکہ گرفتار ملزم ذیشان زیدی بھی ان میں سے ایک ٹیم کا انچارج ہے۔

پولیس نے چھاپوں اور مقابلوں
کے بعد 79 ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہرکے مختلف علاقوںچھاپہ مارکارروائیوں اورمقابلوں کے بعد79ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ ،دستی بم اور منشیات برآمدکرلیا ہے ۔کراچی پولیس ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں76چھاپہ مار کارروائیوں اور6مقابلوںکے بعد79ملزمان کو گرفتارجبکہ3ملزمان مارے گئے۔،گرفتارملزمان میں3قتل کی واردت میں ملوث 3 ڈکیت ، دہشتگردی ایکٹ کے تحت 2،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں11ملزمان ،امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت6 ملزمان، مفرورو اشتہاری 9، دیگر جرائم میں ملوث42 ملزمان شامل ہیں، جن کے قبضے سے21مختلف قسم کے ہتھیار، 4دستی بم اوربڑی مقدار میں منشیات برآمدہوئی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

گلشن اقبال سے مقابلے کے بعد
لوٹ مار کرنیوالے2 ملزمان گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر)عزیز بھٹی پولیس نے گلشن اقبال بلاک 13اے میں مقابلے میں بعد لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان عبدالرحمان پتافی اور نذیر کلہوڑکو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کیا ۔

ٹارگٹڈ آپریشن، رینجرز نے9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا
گرفتاریاں جمالی گوٹھ ، کورنگی، ایف بی ایریا، گلہبار اور پی آئی ڈی سی چوک سے عمل میں آئیں
الفلاح سے بینک لوٹنے والا ملزم گرفتار، فرئیر پولیس نے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا
مومن آباد ، فقیر کالونی سے گرفتار گینگ وار کارندے کی نشاندہی پر اس کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا
ایف بی ایریا سے متحدہ کے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، لانڈھی، نیو کراچی اور دیگر علاقوں سے بھی گرفتاریاں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوںمیں کارروائیوں کے دوران بھتہ خور ،کالعدم تنظیم اور دوزخمی سمیت35ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق رینجرز انٹیلی جنس نے شہر کے مختلف علاقوں جمالی گوٹھ ،کورنگی ،ایف بی ایریا ،گلبہار اور پی آئی ڈی سی چوک کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 9دہشتگردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ،رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں بھتہ خور اور کالعدم تنظیم کے ملزمان شامل ہے ،جن کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے ۔اسپیشلائز انویسٹی گیشن پولیس نے الفلاح تھانے کی حدود میں بینک لوٹنے والے ملزم مظہر شاہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔پی آئی بی کالونی پولیس نے پرانی سبزی منڈی میں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں منشیات فروش نوید رشید کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ۔فرئیر پولیس نے لوٹ مار کرنے والے ملزم شاہد کالا کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔جبکہ دوسری کارروائی میں دو ملزمان کبیر اور خرم کو گرفتار کیا ۔محمود آباد پولیس نے چنیسر گوٹھ میں لوٹ مار کرنیوالے ملزم یوسف کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔جیکسن پولیس نے گلشن سکند ر میں مقابلے کے د وران شدید زخمی حالت میں ملزم جہانگیر اسکے ساتھی شہزاد عرف منا کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزم جہانگیر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔رینجرز اور پولیس نے مومن آباد کے علاقے فقیر کالونی میں گرفتار ہونے والے ملزم شہزاد عرف فیضو کی نشاندھی پر اسکے دو کارندوں ابراہیم بلوچ اور قیوم بلوچ کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،ذرا ئع کے مطابق مذکورہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار غفارذکری سے ہے ۔ رینجرز انٹیلی جنس نے ایف بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ ٹارگٹ کلر کونین رضوی اور اکبر کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،رینجرزاس حوالے سے لاعلمی ظاہرکررہی ہے ۔لانڈھی پولیس نے ملزم فیصل کو گرفتار کیا ۔نیوکراچی پولیس نے ملزم عمران عرف جمونی کو گرفتار کیا ۔گارڈ ن پولیس نے مقابلے کے دوران دو زخمی سمیت3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔کورنگی پولیس نے بھائی فرحان کو قتل کرنے والے بھائی لعل خان کو گرفتار کرلیا ۔اقبال مارکیٹ پولیس نے ملزم خالد فیض کو گرفتار کیا ۔حیدری پولیس نے لوٹ مار کرنے والے ملزمان جنید کالا،عرفان عرف مکھی اور ذیشان عرف بلی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔گلبرگ پولیس نے جوئے چلانے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

 

Tags: