پرانا حاجی کیمپ میں چوری کی وارداتوں کیخلاف تاجروں کا دھرنا

September 22, 2015 1:59 pm0 commentsViews: 27

مشتعل دکانداروں نے دکانیں بند کرکے احتجاجاً روڈ کو بلاک کر دیا، بدترین ٹریفک جام
رات کو چور دکانوں کے تالے توڑ کر لوہے کی شیٹ اور کیش رقم چوری کر لیتے ہیں، تاجر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیپئر کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں لوٹ ماراور نقب زنی کی وارداتوں میں اچانک اضافہ ہونے کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوا ۔شدید گرمی میں ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کی حالت غیر ہوگئی۔مطابق نیپئر کے علاقے پرانا حاجی کیمپ نشتر روڈ پرپیر کو آئرن شیٹ کا کاروبارکرنے والے مشتعل تاجروںاور دیگر دکانداروں احتجا جا دکانیں بند کر کے احتجاج کیا اورروڈ بلاک کردیا جسکی وجہ بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا جبکہ ٹریفک جام میںپھنسے افراد کی شدید گرمی کے باعث حالت غیر ہوگئی،مشتعل تاجروں اور دکانداروں کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں گذشتہ ڈیڑھ ہفتے کے دوران لوٹ مار اور نقب زنی کی درجن سے سے زائد وارداتیںہو چکی ہیں،رات کو چور دکانوں کا تالہ توڑ کر دکانوںمیںموجودکیش رقم اورلوہے کی شیٹیں چوری کر لیتے ہیںجبکہ دن دیہاڑے لوٹ لیا جاتا ہے ،تاجروں کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پولیس متعدد بارشکایات کی گئی ہیں تاہم پولیس نے اب تک ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔دوسری جانب ایس ایچ او نیپئر تنویرمغل کا کہنا ہے کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہیں تاہم اندھیرے کے باعث ملزمان کی شکلیں پہچانی نہیں جا رہی ،انکا کہنا تھا کہ پولیس جلد ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائے گی،پولیس کی یقین دہانی پر مشتعل افراد منتشر ہوگئے اور ٹریفک دوبارہ بحال ہوگئی ۔