دہشت گردی کے مزید10 مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی سفارش

September 22, 2015 2:25 pm0 commentsViews: 20

کراچی( یو پی پی) سندھ ایپکس کمیٹی نے دہشت گردی کے مزید10 مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی سفارش کر دی۔ سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سندھ ایپکس کمیٹی نے دہشت گردی کے مزید10 مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی سفارش کر دی۔ مقدمات کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی، ذرائع کے مطابق ان 10 مقدمات میں ملوث ملزمان کا تعلق2 مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ملزمان آرام باغ، سولجر بازار، شاہ لطیف ٹائون، گلستان جوہر، سرجانی ٹائون میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کراچی اور سندھ سی آئی ڈی پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔

Tags: