KMCمحکمہ تعلیم کے ملازمین کا تنخواہ نہ ملنے کیخلاف احتجاج و ہنگامہ آرائی

September 22, 2015 2:02 pm0 commentsViews: 24

سوک سینٹر میں میٹرو پولیٹن کمشنر اور ملازمین کے درمیان تلخ کلامی‘ ڈائریکٹر تعلیم مظاہرین کے تیور دیکھ کر فرار
ملازمین کو تنخواہیں ملنے کی یقین دہانی‘ میٹرو پولیٹن کمشنر نے تنخواہوں میں تاخیر پر سینئر ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کو معطل کردیا
کراچی(سٹی رپورٹر)اساتذہ بھپر گئے،محکمہ تعلیم کے ایم سی کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج ،ڈائریکٹر تعلیم اور اعلیٰ افسران کے خلاف نعرے بازی،سوک سینٹرمیں کئی گھنٹے تک ہنگامہ آرائی،میٹروپولیٹن کمشنر اور ملازمین کے درمیان تلخ کلامی،ڈائریکٹر تعلیم ملازمین کے تیور دیکھ کر فرار ہوگئے۔ ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر سوک سینٹر میں محکمہ تعلیم کے ہزاروں ملازمین نے گذشتہ 3ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ایڈمنسٹریٹر کے دفتر کے باہر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی ملازمین کے مطابق محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر کی عدم دلچسپی کے باعث 2ہزار سے زائد ملازمین گذشتہ3ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ اس موقع پر میونسل کمشنر سمیع الدین صدیقی نے محکمہ تعلیم کے ملازمین سے مذاکرات کرکے ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں ادا کر نے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے ایسے تمام ملازمین جو ڈیوٹیوں پر پابندی سے آتے اور کام کرتے ہیںان کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ عیدالاضحی سے قبل ان تمام ملازمین کو تنخواہ مل جائے گی محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین کی شکایت ہے جس کے لئے تحقیقات ہورہی ہے۔ میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی نے محکمہ تعلیم میں تنخواہوں میں تاخیر پر سینئرڈائریکٹر محکمہ تعلیم ڈاکٹر فاروق کو فوری طور پر معطل کرکے شوکاز جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔

Tags: