سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور بھی فلموں میں اداکاری کیلئے تیار

September 22, 2015 2:07 pm0 commentsViews: 1345

اپنی پہلی فلم میں سائوتھ کے مشہور اداکار کے بیٹے کی ہیروئن بنیں گی
اپنی ماں کی رضا مندی کے بعد فلموں میں کام کرنے کی حامی بھری ہے
ممبئی( نیٹ نیوز) سوناکشی سنہا‘ شردھا کپور‘ اتھیہ شیٹی کے بعد بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی ہے‘ اطلاعات کے مطابق وہ اپنی پہلی فلم میںسائوتھ کے مشہور اداکار مموتی کے بیٹے دلکور سلمان کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی‘ ا س سلسلہ میں فلم ساز کے وی وجیندر ا پرشاد نے کہا ہے کہ ان کی فلم میں دلکور سلمان اور جھانوی کپور مرکزی کردار نبھارہے ہیں اور یہ فلم ہندی زبان کے ساتھ ساتھ تامل‘ تیلگو اور ملیالم زبانوں میں بھی بنائی جائیگی ‘ذرائع کا کہنا ہے کہ جھانوی کپور نے اپنی ماں سری دیوی کی رضا مندی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے اور جلد ہی اس کا باقاعدہ اعلان کردیاجائیگا۔

Tags: