صبا قمر نے اسمارٹ رہنے کیلئے جم جوائن کر لیا

September 22, 2015 2:05 pm0 commentsViews: 35

اداکارہ کچھ عرصے سے موٹاپے کا شکار ہیں
ڈاکٹرز کے مشورے پر جم جوائن کیا ہے
بہت سے ڈراموں اور فلموں میں کام کررہی ہیں
لاہور( کلچرل ڈیسک) ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے اسمارٹ رہنے کیلئے باقاعدہ جم جوائن کرلیا ‘جبکہ روزانہ تین گھنٹے ایکسر سائز کریں گی‘ بتایا گیا ہے کہ صبا قمر بھی کچھ عرصے سے موٹاپے کا شکار ہورہی ہے جس کی وجہ سے صبا قمر نے بھی ڈاکٹرز کے مشورے پر جم جوائن کرلیا ہے اور وہ روزانہ کی بنیادوں پر جم جائیں گی۔ صبا قمر نے ٹی وی کے بہت سے ڈراموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور کئی ایوارڈز بھی جیتے اب ان کا اگلا قدم فلم انڈسٹری کی طرف ہے گزشتہ دنوں ان کی فلم منٹو ریلیز ہوئی جس میں ان کے کردار کو بہت سراہا اگیا وہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مزاحیہ کردار بھی نہایت خوبی سے سرانجام دے رہی ہیں۔

Tags: