ٹوئٹر پر امیتابھ کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے بڑھ گئی

September 22, 2015 2:09 pm0 commentsViews: 22

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر انہیں سراہا اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ان کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا‘ انہوں نے اپنے گھر کے باہر کھڑے مداحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی تصویر بھی شیئر کی جو برسوں سے ایسا کررہے ہیں‘ واضح رہے کہ امیتابھ بچن کے فیس بک پیچ کے لائیکس کی تعداد 2کروڑ 17لاکھ 84 ہزار سے زیادہ ہے۔

Tags: