محبت کرنے کیلئے وقت نہیں ہے ساری توجہ کیرئیر پر ہے مہوش حیات

September 22, 2015 2:22 pm0 commentsViews: 28

کراچی( نیٹ نیوز) اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ محبت کرنے کیلئے میرے پاس وقت نہیں ہے‘ میری پوری توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز ہے‘ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں وہ کامیاب ترین زندگی بسر کرتے ہیں کیوں کہ ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے‘ میرے لئے میرا پروفیشن سب سے اہم اور ضروری چیز ہے‘ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے دور حاضر کی اردو فلمیں انتہائی معیاری اور انٹرنیشنل معیار پر پورا اتر رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میرے لئے تعداد کی بجائے معیار نہایت اہم چیز ہے جس پر سختی سے عمل کرتی ہوں اور جب بھی فلم میں اچھا اور معیاری کردار ملاہے تو ضرور کروں گی۔

Tags: