حاجیوں کو ایک دن مزید ٹھہرنے کی اجازت مل گئی

September 22, 2015 2:24 pm0 commentsViews: 20

جدہ ( یو پی پی) سعودی عرب انتظامیہ نے ذی الحجہ پندرہ ستمبر کو ہونے کے باعث حاجیوں کو ایک دن زیادہ رہنے کی اجازت دیدی۔ عازمین حج کی واپسی کیلئے پروازوں کا شیڈول تبدیل کرنے سے متعلق سرکلر جاری کر دیا گیا۔ سعودی جنرل اتھارٹی اور سول ایوی ایشن نے عازمین حج کی واپسی کیلئے حج فلائٹس کو شیڈول کرنے کا سر کلر جاری کردیا۔ حج فلائٹس کی واپسی کا شیڈول ذی الحجہ کا چاند 13 ستمبر کو نظر آنے کے امکانات پر تیار کیا گیا تھا۔ یکم ذی الحجہ 14 کے بجائے 15 کو ہونے کے باعث حاجیوں کو مزید ایک دن سعودی عرب میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سعودی اتھارٹیز کے مطابق حاجیوں کی واپسی پرانے شیڈول کے ایک دن بعد ہوگی۔ سعودی عرب سے روانگی کیلئے پہلی پرواز26 کے بجائے27 ستمبر کو روانہ ہوگی۔ حاجیوں اور تمام ایئر لائنز کو نئے شیڈول پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tags: