ڈاکٹر عاصم کی کرپشن کے مزید ثبوت مل گئے، ریفرنس دائر کرنے کی تیاریاں

September 22, 2015 2:26 pm0 commentsViews: 15

رینجرز اور نیب کی مشترکہ ٹیم تشکیل، غیر ملکی اثاثوں کی چھان بین شروع ہو گئی
شعیب وارثی، زہیر صدیقی، کامران اور احسان ناجی کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات بھی لے لی گئیں
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کے ثبوت مل گئے۔ مزید پیشرفت کیلئے رینجرز اور نیب کی مشترکہ ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت، بد عنوانی اور منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد ملنے کے بعد نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کیس میں مزید پیشرفت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کے ملکی و غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنی شروع کر دی ہیں۔ شعیب وارثی، زہیر صدیقی، کامران احسان ناجی کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات بھی لی گئی ہیں۔ ڈاکٹر عاصم پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہیں۔ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں تحویل میں لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

Tags: