دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی اور 10سال قید کی سزا

September 22, 2015 2:31 pm0 commentsViews: 23

مجرم نے 2013 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا تھا
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ لینے کے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہرے قتل کے الزام میں ملوث منور ڈیوڈ کو پھانسی اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرم نے 2013ء میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے مختار لاشاری اور امتیاز منگی کو قتل جبکہ جان محمد کو زخمی کر دیا تھا دوران سماعت چشم دید گواہوں نے مجرم کو شناخت کیا تھا، زخمی کیا جانے والا جان محمد مقدمے کا اہم گواہ تھا۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں ملزم خضر امام ملک کو 5 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔ ملزم کو تھانہ رضویہ نے بھتے کی پرچیاں تقسیم اور بھتہ وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور رقم بھی بر آمد کی تھی، فاضل عدالت نے بم رکھنے کے ملزم محمد ارشد اقبال کو14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔ ملزم کو تھانہ پیر آباد نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بم بر آمد کیا تھا۔

Tags: