کراچی کے6 اضلاع کیلئے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

September 22, 2015 2:28 pm0 commentsViews: 25

پولنگ3 دسمبر کو ہوگی اس سے پہلے3 سے7 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی حاصل کیے جا سکیں گے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے کراچی ڈویژن کے 6 اضلاع کراچی غربی، کراچی جنوبی، کراچی شرقی، کورنگی، کراچی وسطی اور ملیر میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پیر کو جاری انتخابی شیڈول کے مطابق28 ستمبر کو60 ریٹرننگ افسران115 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے تعاون سے پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ جس کے بعد امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کر سکیں گے۔ 3 سے7 اکتوبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی کو جمع کرا سکیں گے۔ 8 سے13 اکتوبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی، 30 اکتوبر تک منظور اور مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں جمع ہونگی، جبکہ5 نومبر تک اپیلوں پر فیصلے ہونگے۔ 6 نومبر کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔ اور7 نومبر کو حتمی فہرست جاری ہوگی اور3 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔

Tags: