کراچی میں آج گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

September 22, 2015 2:31 pm0 commentsViews: 18

گزشتہ روز مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار، درجہ حرارت میں کمی آگئی
بارش سے مختلف علاقوں میں بجلی بند، شہری بارش سے لطف اندوز، چہروں پر خوشی کی لہر
کراچی( نیوز ڈیسک) آج صبح موسم خوشگوار، گزشتہ روز مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹنے کے بعد آج گرمی کی شدت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ درجہ حرارت بھی کم ہوگا۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میںہلکی بارش نے جہاں کئی دنوں سے جاری گرمی کی لہر کا خاتمہ کر دیا ہے وہیں شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ کراچی میں گزشتہ چند روز سے جاری شدید گرمی کی لہر پیر کے روز بھی بر قرار رہی اور درجہ حرارت38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لیکن ہیٹ انڈیکس بڑھنے کی وجہ سے اس کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی گئی۔ گلشن حدید اسٹیل ٹائون، ملیر، نارتھ کراچی، گلستان جوہر، ایف بی ایریا اور سپر ہائی وے پر ہلکی بارش ہوئی ہے۔ بارش کے ساتھ ہی کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔

Tags: