ٹھٹھہ: بچی اور 3خواتین نہر میں ڈوب گئیں

September 22, 2015 2:31 pm0 commentsViews: 23

بچی کی لاش مل گئی، تینوں خواتین کا پتا نہیں چلا، خواتین بچی کو بچانے کیلئے نہر میں کودی تھیں
ٹھٹھہ( یو پی پی) ٹھٹھہ میں بچی اور3 خواتین ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کے دوران نہر میں ڈوب گئیں۔ بچی کی لاش نکال لی گئی جبکہ تیز بارش کے باعث تینوں خواتین کا پتہ نہیں چل سکا۔ اطلاعات کے مطابق سونڈا کے قریب ایک ہی خاندان کی بچی اور3 خواتین کے ڈی اے نہر پر پانی بھرنے آئی تھیں۔ اس دوران 10 سالہ کلثوم پیر پھسلنے کے باعث نہر میں جا گری جسے بچانے کیلئے ایک ایک کرکے تینوں خواتین، صائمہ، میر زادی، اور فرزانہ نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دیں اور ڈوب گئیں۔ موقع پر موجود ایک بزرگ نے لوگوں کو مدد کیلئے پکارا جس پر گائوں والوں نے10 سالہ کلثوم کی لاش نکال لی، تاہم تیز بارش ہونے کے باعث خواتین کی تلاش کا کام روک دیا گیا تھا۔

Tags: