کرپٹ افسران کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاریاں ریلوے کی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالا جائیگا

September 22, 2015 2:31 pm0 commentsViews: 24

کے ایم سی‘ واٹر بورڈکے بعد ریلوے کے کرپٹ افسران‘ ریلوے پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرستیں تیار‘ یہ افسران آپریشن کے خوف سے ملک سے فرار ہوگئے تھے
ڈیل کرکے واپس آنیوالے کرپٹ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا گیا ایک افسر نے ریلوے کو ایک ارب کا ٹیکہ لگایا
کراچی( کرائم رپورٹر) کرپٹ افسران کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ KMC، واٹر بورڈ، فائر بریگیڈ اور دیگر محکموں کے بعد ریلوے افسران اور ریلوے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع، کرپٹ افسران و اہلکاروں کی لسٹیں تیار،تفصیلات کے مطابق کرپٹ افسران و اہلکاروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاری مکمل کرتے ہوئے بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ با خبر ذرائع نے بتایا کہ کرپٹ افسران آپریشن شروع ہوتے ہی ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے اور بیرون ملک بیٹھ کر ڈیل کرکے کلین چٹ لے کر واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان افسران کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ جبکہ مختلف محکموں کے افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائیوں کے بعد ریلوے کے افسران و اہلکاروں اور محکمہ ریلوے پولیس و افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے محکمہ ریلوے میں کرپٹ افسران و اہلکاروں کی لسٹ تیار کر لی ہیں اور حساس اداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کو کسی بھی افسر نے ایک روپے کا بھی نقصان پہنچایا ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ با خبر ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کرپٹ افسران آفس سے غائب نظر آتے ہیں اور اگر اس میں موجود ہوتے ہیں تو اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھتے ہیں کرپٹ افسران و اہلکاروں تقریباً میٹنگ میں ہی مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ دوسری جانب ریلوے پولیس کے افسران و اہلکاروں نے بھی ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے ان کے خلاف بھی کارروائی ایک ہفتے میں شروع کر دی جائے گی۔

Tags: