عید قرباں، کراچی میں قصابوں نے بھی دام بڑھا دیئے

September 22, 2015 2:39 pm0 commentsViews: 119

کم آمدنی والے علاقوں میں نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت جانور قربان کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں
چھریوں اور بغدوں کے دام بھی بڑھ گئے، چارے کی40 فیصد زائد قیمتیں وصول کی جارہی ہیں
کراچی( مارکیٹ رپورٹر) عید قرباں کیلئے پیشہ ور قصابوں نے کٹائی کی اجرت میں60فیصد اضافہ کر دیا۔ موسمی قصاب بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں چھوٹے اور بڑے جانور کی بکنگ کیلئے ٹپائو مہم جاری۔ کم آمدنی والے علاقوں میں نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت قربانی کی تیاری میں مصروف، مقراضوں نے چھری پر دھار لگانے کی اجرت میں35 فیصد اضافہ کر دیا۔ چھریوں اور بغدوں کے دام بھی50 فیصد بڑھا دئے گئے ۔ شہریوں کو خشک سالی کی پاداش میں چارے کی خریداری پر 40 فیصد زائد قیمتیں ادا کرنی پڑ رہی ہیں۔ چارے کے پتھارے پر رات گئے خریداری کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ بیشہ ور قصائی اونٹ کی کٹائی کی بکنگ 10 سے15 ہزار گائے کی کٹائی کی اجرت 6 سے 8 ہزار اور بکرے کی اجرت15 سو روپے میں بکنگ کر رہے ہیں جبکہ موسمی قصائیوں کے بھی گائے کے پانچ ہزار سے6000 روپے کی اجرت ادھر چھریاں تیز کرنے والے مقراضوں نے بھی دھار لگانے کا معاوضہ50 فیصد بڑھا دیا ہے چھریاں فروخت کرنے والے درمیانے سائز کی چھری 300 روپے، بلیڈ کی چھری 450 روپے ، اسٹین لیس اسٹیل چھری700 روپے، گاڑیوں کی کمانی سے بنے بغدے بلحاظ وزن 350 روپے کلو فروخت کر رہے ہیں۔

Tags: