قربانی کی کھالیں اور عطیات متاثرین آئی ڈی پیز کو دیں، صارم برنی

September 22, 2015 2:37 pm0 commentsViews: 26

آپریشن ضرب عضب کے متاثرین امداد کیلئے قوم کی طرف دیکھ رہے ہیں، پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ انٹر نیشنل کے چیئر مین صارم برنی نے کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کی کھالیں اور عطیات آئی ڈی پیز کی بحالی اور آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے دیں کیونکہ یہ متاثرین اس وقت ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ اور قوم کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صارم برنی نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور رفاحی ادارے قربانی کی کھالیں اپنے اداروں کیلئے جمع کرنے کے بجائے صرف اس سال پاکستان کے نام پر اور پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کے نام نذر کریں۔ انہوں نے حکومت پاکستان، رینجرز، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس مقصد کیلئے اپنا کردار ادا کریں امید ہے کہ پاکستانی عوام مجھے اور مجھ جیسی سوچ رکھنے والوں کو مایوس نہیں کریں گے۔