سعودی عرب سے7 لاکھ انڈونیشین کو واپس بلانے کا اعلان

September 22, 2015 2:46 pm0 commentsViews: 29

سعودی عرب، کویت، مصر، متحدہ عرب امارات سمیت21 ممالک میں موجود انڈونیشی خواتین کو واپس بلا لیا گیا
جکارتہ ( اے پی پی) انڈونیشیا کی حکومت نے روزگار کی تلاش میں سعودی عرب گئے اپنے7 لاکھ شہریوں کو آئندہ 15 ماہ میں واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے سعودی عرب میں موجود انڈونیشیائی شہری زیادہ تر ڈرائیور اور گھریلو خادمائیں ہیں۔ انڈونیشیا کے حکام کے مطابق انڈونیشیا کے صدر جو کو ودودو نے چار ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ خواتین کو ملازمت کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا سلسلہ بند کر دیں گے۔ اس منصوبے کے تحت سعودی عرب، کویت، مصر، متحدہ عرب امارات سمیت21 ممالک میں موجود انڈونیشیا کی خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کنٹریکٹ ختم کرکے وطن واپس آئیں۔ انڈونیشیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اندرون ملک روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرے گی تا کہ خواتین روزگار کو بیرون ملک نہ جانا پڑے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملائیشیا، تائیوان، ہانگ کانگ، سنگا پور اور برونائی جیسے ممالک میں روزگار کے سلسلہ میں خواتین کو بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا اور انہیں بیرون ملک جانے سے پہلے مختلف ہنر سکھائے جائیں گے۔

Tags: