سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں

September 22, 2015 2:39 pm0 commentsViews: 46

ٹماٹر50 روپے ، دھنیا پودینہ کی گڈی15 روپے، پیاز50 روپے، ادرک لہسن کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں
کراچی( مارکیٹ رپورٹر) عید قرباں قریب آتے ہی منافع خوروں نے ضروری سبزیوں کے نرخ میں من مانا اضافہ کردیا۔ ٹماٹر کی نئی فصل آنے کے باوجود اس کے نرخ مزید20 روپے بڑھا کر50 روپے فی کلو کر دیئے جبکہ آئندہ چار دنوں میں ٹماٹر کے نرخوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ اسی طرح5 روپے میں ملنے والی دھنیا اور پودینہ کی گڈی15 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے بلوچستان سے بڑے پیمانے پر ترسیل کے باوجود پیاز کی فی کلو قیمت میں10 روپے مزید اضافے کے ساتھ50روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ ادرک لہسن، چائنا سے در آمد شدہ 320 روپے اور360 روپے کلو اور دیسی 400 اور410 روپے کلو میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لوکی کے نرخ بھی10 روپے اضافے کے ساتھ50 روپے کلو اور شلجم کے نرخ15 روپے اضافے سے 80 روپے کلو میں فروخت کئے جا رہے ہیں ۔

Tags: