عتیق قریشی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے نئے لاء چیمبر کی افتتاحی تقریب

September 22, 2015 2:39 pm0 commentsViews: 21

کراچی( پ ر) مقامی پلازہ بزنس فیریئر سینٹر میں عتیق قریشی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے نئے لاء چیمبر کے افتتاح کی تقریب ہوئی سالم سلام انصاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ رسم افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی تھے افتتاحی تقریب میں بھاری تعداد میں سینئر اور جونیئر وکلاء موجود تھے تقریب سے سالم سلام انصاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ارشد رئوف ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، شوکت چیمہ ایڈووکیٹ ہائی کوٹ، چوہدری غلام مصطفیٰ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، خلیق احمد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ارشد مبین ایڈووکیٹ اور محمود قریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے عتیق قریشی ایڈووکیٹ کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ عتیق قریشی ایڈووکیٹ ایک سینئر وکیل کے صاحبزادے ہیں اور خود بھی انہوں نے ہمیشہ وکالت میں ایک پروفیشنل وکیل کی حیثیت سے نام اور مقام بنایا ہے آخر میں رسم افتتاح کی تقریب میں فیتہ کاٹنے کے بعد دعائیہ تقریب ہوئی اور عتیق قریشی ایڈووکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔