موبائل فون کارڈز پر ایک اور ٹیکس لگانے کی تیاریاں

September 22, 2015 2:41 pm0 commentsViews: 31

7 روپے ٹیکس عید کے بعد لاگو کیا جائے گا،100 روپے کے بیلنس پر68 روپے ملیں گے
لاہور( نیوز دیسک) موبائل فون سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں اور پی ٹی اے کی مشاورت سے250 روپے یا اس سے زیادہ مالیت والے موبائل فون کارڈز پر ’’ ایک اور ‘‘ ٹیکس لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے‘ مختلف قسم کے ٹیکس ڈال کر پہلے ہی صارف کو 100 روپے کے بدلے74 روپے ملتے ہیں اور ہر فون کال پر علیحدہ ٹیکس کی کٹوتی ہونے کے بعد صارفین کے پاس صرف58 روپے بچتے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹیکس جولائی میں حکومت مخالف تحریک چلائے جانے کے پیش نظر نہیں لگایا گیا تھا تاہم وزارت خزانہ و پی ٹی اے کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ موبائل فون کارڈ پر نیا ٹیکس جو تقریباً 7 روپے بتایا جارہا ہے عید الاضحی کے بعد لاگو کیا جائیگا جس کے بعد100 روپے کے کارڈ پر صارف کو68 روپے بیلنس کے طور پر ملیں گے۔

Tags: