آج صبح، غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب مکمل

September 23, 2015 2:39 pm0 commentsViews: 43

سعودی فرمانرروا خادم حرمین شریفین شاہ سلیمان بن عبدالعزیز نے غلاف کعبہ کی تبدیلی میں حصہ لیا
شاہی خاندان کی جانب سے ہر سال9 ذی الحجہ کو غلاف کعبہ نماز فجر کے وقت تبدیل کیا جاتا ہے
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح مناسک حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کے دوران غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا گیا‘ تقریب آغاز نماز فجر کے بعد ہوا ‘تقریب کے مہمان خصوسی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز تھے‘ جوغلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور موقع میں موجود تھے جنہوں نے پانے ہاتھوں سے غلاف کعبہ تبدیل کیا‘ ہر سال9 سال ذی الحجہ کو غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل کیا جاتاہے جسے سب سے پہلے شاہ عبدالعزیز نے1340 ہجری میں کیا تھا‘ نیا غلاف دو کروڑ ریال کی لاگت سے670 کلو گرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے‘ غلاف کعبہ کی تیاری میں150 کلو گرام خالص سونا چاندی بھی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں‘ اس کا سائز 658 مربع میٹر ہے اور یہ47 حصوں پرمشتمل ہوتاہے۔

Tags: